کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکرکے کل
راجیہ سبھا میں ان پر کئے گئے طنز پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج انہیں،
'اقتدار کا بھوکا' قرار دیا۔گوا کا وزیر اعلی بننے کے بعد پہلی بار راجیہ سبھا آئے
مسٹر پاریکر نے کل
مسٹر سنگھ کو 'شکریہ' دیتے ہوئے طنز کیا تھا، '' آپ گوا میں گھومتے رہے اور
ہم نے حکومت بنا لی۔'' کانگریس جنرل سکریٹری نے ٹوئٹ کرکے مسٹر پاریکر پر جوابی حملہ کیا، "مسٹر پاریکر آپ کو اقتدار کی بھوک کے لئے شرم آنی چاہئے۔